دوسری شادی کے خواہشمند شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو سخت سزا سنا دی گئی 

دوسری شادی کے خواہشمند شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو سخت سزا سنا دی گئی 
دوسری شادی کے خواہشمند شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو سخت سزا سنا دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) دوسری شادی کے خواہشمند شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے مجرمہ روبینہ پر عمر قید کی سزا کے ساتھ پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔واضح رہے روبینہ کا شوہر ذوالفقار علی دوسری شادی کا خواہشمند تھا جس کی وجہ سے خاتون نے فائرنگ کرکے اس کو قتل کر دیاتھا۔واقعہ کا مقدمہ جنوری 2022 میں مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -