حرارت سے دانتوں کو صاف کرنے والا نیٹو روبوٹ ایجاد

حرارت سے دانتوں کو صاف کرنے والا نیٹو روبوٹ ایجاد
حرارت سے دانتوں کو صاف کرنے والا نیٹو روبوٹ ایجاد

  

نئی دہلی ( ویب ڈیسک )نینو ٹیکنالوجی کے علوم اب ثمرآور ہورہے ہیں اور اب ایسے نینوروبوٹ بنائے گئے ہیں جو دانتوں کو حرارت کی مدد سے صاف کرنے والا نیٹیو روبوٹ جو دانتوں کو نہ صرف صاف کرتے ہیں بلکہ گہرائی تک جا کر مضر بیکٹریا کو بھی ختم کر سکیں گے۔ 

واضح رہے کہ دانت بہت گہرائی تک پیوست ہوتے ہیں جہاں ان کی صفائی بہت مشکل ہوجاتی ہے۔ اب انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایسے نینوروبوٹ بنائے ہیں جنہیں مقناطیسی قوت سے کسی بھی جگہ پہنچایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ یہ نینو روبورٹ اب دانتوں کے گہرے مقام یعنی آخری روٹ کینال تک پہنچ کر صفائی کرسکیں گے اور یوں دانتوں کو بچانا ممکن ہوگا۔ سائنسدانوں نے سلیکن ڈائی آکسائیڈ اور اس پر لوہے کی پرت چڑھا کر بہت چھوٹے روبوٹ بنائے ہیں۔

یہ روبوٹ 2000 مائیکرومیٹر گہرائی میں جاتے ہیں۔ باہر سے انہیں حرارت دی جاتی ہے اور وہ اپنے اطراف کے بیکٹیریا کو تلف کردیتے ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -