آئندہ 2روز تک کراچی میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 

آئندہ 2روز تک کراچی میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 
آئندہ 2روز تک کراچی میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 2روز تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کر دی ، تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

نجی ٹی وی جیو نیو ز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں جمعہ کے روز درجہ حرارت 35سے 37ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا،ہفتے کو درجہ حرارت 36سے 38ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

رپورٹ کے مطابق وسطی و بالائی سندھ میں گرمی کی لہر 23مئی تک برقراررہ سکتی ہے،دادو ،سکھر ،لاڑکانہ ،جیکب آبادمیں درجہ حرارت 46سے 48ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتاہے ۔عمر کوٹ ،سانگھر،تھرپارکر، حیدر آبادمیں درجہ حرارت42سے 44تک جا سکتا ہے ،بدین اور ٹھٹھہ میں بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

قومی -ماحولیات -