اداکارہ سجل علی نے اپنی بہن کے ساتھ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی نے اپنی چھوٹی بہن اور اداکارہ صبور علی کے ساتھ ان کی مایوں کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کردی ۔
انہوں نے لکھا کہ ” پسندیدہ تصویر“ ۔ تصویر میں دونوں بہنوں کے پیار کو دیکھا جا سکتا ہے دونوں نے ایک دوسرے کو گلا لگا یا ہوا ہے او رکیمرے کو دیکھ کر مسکر ا رہی ہیں۔
دونوں کی اس تصویر کو دیکھ کر علی انصاری نے بھی اپنے کمنٹ کیا اور لکھا کہ ”لو دس ماشااللہ “
اداکارہ عائزہ خان نے بھی اس پر کمنٹ کر کے لکھا کہ ”خالص پیار“
تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا پسندیدہ تصویر کے بارے میں مداحوں نے کہا کہ یہ ٹھیک نہیں لکھا ایک مداح عائشہ ثنا نے لکھا کہ”تصویر ٹھیک نہیں لکھا وہ ٹھیک کر لے“۔
اسی طرح ایک صارف سلیم احمد نے لکھا کہ ”اسلام وعلیکم آپ نے تصویر کو صحیح نہیں لکھا ہو سکتا ہے ٹائپنگ میں غلطی ہو انڈیا سے پیار “۔
یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی اور صبور علی دونوں پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں ان دنوں اداکارہ صبور علی سکرین پر ڈرامہ سیریل امانت میں کام کرتی نظر آ رہی ہیں اور دوسری طرف اداکارہ سجل علی صنف آ ہن میں کام کرتی نظر آئی ہیں۔