طوبیٰ انور کو دوسری شادی کی پیشکش آگئی

طوبیٰ انور کو دوسری شادی کی پیشکش آگئی
 طوبیٰ انور کو دوسری شادی کی پیشکش آگئی
سورس: Instagram/syedatuba

  

کراچی (ویب ڈیسک) دانیہ شاہ کی جانب سے خلع دائر کرنے کے بعد الزامات کی بوچھاڑ پر جہاں عامر لیاقت حسین نے ملک چھوڑ جانے کا اعلان کردیا ہے وہیں ان کی دوسری سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور کو شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔

پڑھ لو اردو کے مطابق ڈرامہ سیریل ‘بھڑاس’ ، ‘بساط’ اور ‘بچھو’ میں پرفارمنس دینے والی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سیدہ طوبیٰ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور آئے دن اپنے مداحوں سے اپنی دلکش تصاویر اور نت نئے پروجیکٹس کی تفصیلات بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ایکٹنگ کے ساتھ وہ مختلف برانڈز کے لئے ماڈلنگ بھی کر رہی ہیں۔

گزشتہ روز بھی انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے نیلے رنگ کا ڈریس پہنا ہوا ہے اور جس میں ان کی شخصیت مزید متاثر کن لگ رہی ہے۔

طوبیٰ کی مذکورہ پوسٹ پر صارفین اُن کی خوبصورتی کی خوب تعریفیں کررہے ہیں ،ان ہی میں سے ایک صارف اداکارہ کی خوبصورت نین نقش اور دلکش شخصیت سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہیں شادی کی پیشکش کردی۔اس صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے طوبیٰ سے پوچھا کہ ‘شادی کروگی؟‘، تاہم صارف کے اس کمنٹ پر طوبیٰ کی جانب سے تاحال کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں طوبیٰ انور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں تصدیق کی تھی انہوں نے عامر لیاقت حسین سے خلع لے لی ہے۔ خلع سے متعلق طوبیٰ نے اپنے جاری کردہ بیان میں لکھا تھا کہ میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں، میری فیملی اورقریبی دوست جانتے ہیں کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات واضح تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی ، اس لیے مجھے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔

طوبیٰ کے مطابق میرے لیے لفظوں میں یہ بتانا مشکل ہے کہ یہ عرصہ میرے لیے کتنا مشکل تھا لیکن میں اللہ اوراس کے فیصلوں پر یقین رکھتی ہوں۔انہوں نے اپنے مداحوں، فالوورزاور میڈیا سے درخواست کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔ طوبیٰ کی پوسٹ پرمعروف شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے بھی اپنے تبصروں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

مزید برآں ، سیدہ طوبیٰ علیحدگی کی خبر منظر عام پر آنے سے پہلے ہی عامر لیاقت کو انسٹاگرام سے ان فالو کر چکی تھیں جبکہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے عامر لیاقت کے ہمراہ ادائیگی عمرہ کے دوران لے جانے والی تصاویر کے علاوہ باقی تمام تصویریں بھی ہٹادیں تھیں حتیٰ کہ دونوں کی شادی کی تصویر بھی طوبیٰ کے اکاؤنٹ پر موجود نہیں تھی۔

مزید :

تفریح -