سٹیٹ بینک نے آف شور فارن ایکس چینج ٹریڈنگ ویب سائٹ سے ڈالر کی خریدو فروخت پر پابندی لگا دی

سٹیٹ بینک نے آف شور فارن ایکس چینج ٹریڈنگ ویب سائٹ سے ڈالر کی خریدو فروخت پر ...
سٹیٹ بینک نے آف شور فارن ایکس چینج ٹریڈنگ ویب سائٹ سے ڈالر کی خریدو فروخت پر پابندی لگا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت کوروکنے اور پاکستانی روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کیلئے آف شور فارن ایکسچینج ٹریڈنگ ویب سائٹ سے ڈالر ٹریڈنگ پر پابندی لگا دی ہے ۔ 

نجی ٹی وی سما کے مطابق سٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق آف شور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی خدمات لینا ممنوع ہے اور بینکوں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ آف شور ڈیجیٹل پلیٹ فارمزکیلئے خدمات فراہم نہ کریں ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ ڈالر ٹریڈنگ پر فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی ۔

مزید :

قومی -بزنس -اہم خبریں -