مہوش حیات اور حسن شہریار ٹی وی سکرین پر اکٹھے جلوہ گر ہونے کو تیار

مہوش حیات اور حسن شہریار ٹی وی سکرین پر اکٹھے جلوہ گر ہونے کو تیار
مہوش حیات اور حسن شہریار ٹی وی سکرین پر اکٹھے جلوہ گر ہونے کو تیار
سورس: instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات اور پاکستانی مشہور فیشن ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار  ایک ٹیلی فلم میں ایک ساتھ اکٹھے کا م کرتے نظر آنے والے ہیں جس کے بارے میں اداکار نے  خود ہی بتایا۔

حسن شہریار نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر تصویر شیئرکرتے ہوئے  لکھا کہ ”مجھے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں اپنا اگلا ٹی وی پراجیکٹ مہوش حیات کے ساتھ اے آ ر وائے کے ساتھ آ ئی ڈریم انٹرٹینمٹ کے ساتھ شروع کر رہا ہوں“۔

یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو 23مارچ 2019ءکو صدر پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز بھی ملا تھا۔دوسری طرف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار پاکستان کے مشہور ڈیزائنر ہے انہوں نے اس سے پہلے بھی ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت میں اداکار شہریار منور اور اداکارہ مایا علی کے ساتھ کام کیا ہیں۔

مزید :

تفریح -