"جونہی یہ دور بدلے گا، بچوں کو اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا مداوا کرنے کا موقع ملے گا"

"جونہی یہ دور بدلے گا، بچوں کو اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا مداوا کرنے کا ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے نجی ویب سائٹ کے مالک کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے رجوع کیا تو سابق وفاقی وزیر فواد چودھری بھی خاموش نہ رہ سکے ۔ 

تحریک انصاف کے اہم رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 5حکومتی صحافیوں نے جس طرح وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کو استعمال کیا وہ ہمارے دل اور ذہن میں نقش ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ  پر ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومتی صحافیوں کی جانب سے ایف آئی اے کا استعمال ہمارے دل اور ذہن میں نقش ہے انشاللہ جونہی یہ دور بدلے گا جن بچوں کو اس ظلم اور تکلیف سے دوچار کیا گیا انھیں اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا مداوا  کرنے کا موقع ملے گا۔

فواد چودھری نے عدیل حبیب کا ٹویٹ شیئر کیا  جس میں ایف آئی اے کا وہ نوٹس پوسٹ کیا گیا جس میں فریق ثانی کو حاضری کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  غریدہ فاروقی کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اورالزام عائد کیا گیا ہے کہ عدیل نامی شخص نے انہیں آن لائن ہراس کیاہے اورانکی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی ۔

مزید :

قومی -