اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی نئی تصاویر وائرل ہو گئیں

اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی نئی تصاویر وائرل ہو گئیں
اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی نئی تصاویر وائرل ہو گئیں
سورس: instagram

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی مشہور اداکارہ عائزہ خان اپنے مختلف اور منفرد اندازوں کے ساتھ ہمیشہ نظر آ تی ہیں ، اس مرتبہ انہوں نے اپنے شوہر اور اداکار دانش تیمور کے ساتھ سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر شیئر کیں جن میں دونوں کی کیمسٹری کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 30سالہ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر دبئی سے تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اپنے شوہرکے ساتھ نظر آ رہی ہیں ۔ان تصاویر نے ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

ایک پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے کالے رنگ کا پھول دار ڈریس پہنا ہوا ہے اور اداکار نے گہرے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز پہنی ہے، دونوں ہی ان تصاویر میں بہت خوش اور خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔

دوسری پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے ہلکے سبز رنگ کا لباس پہنا ہے جو ان پر کافی جچ رہا ہے۔

یاد رہے کہ ادکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمو ر پاکستان کے مشہور اداکار جوڑوں میں سے ایک ہے ان کی شادی 8اگست 2014ءمیں ہوئی تھی ان کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹی حورین تیمور اور بیٹا رعیان تیمور ہیں۔

مزید :

تفریح -