نیویارک، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے اعزاز میں عشائیہ 

نیویارک، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی جانب سے وزیر ...
نیویارک، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے اعزاز میں عشائیہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستان کے مستقل مندوب  منیر اکرم کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں  عشائیے  کا اہتمام کیا گیا. جس میں بلاول بھٹو زرداری سمیت سعودی عرب، مراکش، آذربائیجان، ایران، عمان، اٹلی، مالٹا، ایکواڈور، مصر، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات اور کویت سمیت دوست ممالک کے متعدد سفیروں نے شرکت کی. 

عشائیے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی فوری ترجیح تمام ترقیاتی شراکت داروں اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے ذریعے سنگین ملکی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنا ہے. انہوں نے وسیع پیمانے پر عالمی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا. جس میں افغانستان، جموں و کشمیر، سلامتی کونسل میں اصلاحات اور کووڈ-19 کی وبا، اس سے منسلک معاشی سست روی، موسمیاتی تبدیلی، مہنگائی اور غذائی تحفظ شامل ہیں. 

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان تمام دوستوں اور شراکت داروں بشمول او آئی سی ممالک، سلامتی کونسل کے اراکین، یورپی یونین، امریکہ، چین اور دیگر ممالک کے ساتھ باہمی تعاون سے تمام تشویش طلب مسائل پر  کام کرنے کا متمنی ہے.