معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ، ٹیکس کے پیسوں سے جھوٹے اشتہار چلائے جا رہے ہیں،حماد اظہر

معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ، ٹیکس کے پیسوں سے جھوٹے ...
معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ، ٹیکس کے پیسوں سے جھوٹے اشتہار چلائے جا رہے ہیں،حماد اظہر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کاکہنا ہے کہ معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے،ٹیکس کے پیسوں سے جھوٹے اشتہار چلائے جا رہے ہیں ۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایل این جی مہنگی خریدی اور اب معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ،دیہاتوں میں 17 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن )نے پاور پلانٹس کے لیے امپورٹڈ ایندھن خریدا تھا۔

حماد اظہر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم گزشتہ روز کہہ رہے تھے لوڈ شیڈنگ سے ڈالر بچتے ہیں، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہیئیں ،لوڈ شیڈنگ سنگین مسئلہ ہے اور یہ ان کی بد انتظامی ہے ،معیشت 2 ماہ پہلے ایسی نہیں تھی جیسی آج ہے ،ٹیکس پیئر کے پیسے سے انہوں نے جھوٹے اشتہار چلائےجا رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -