پاکستان آئی ایم ایف کی زیادہ تر شرائط ماننے پر رضا مند ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

پاکستان آئی ایم ایف کی زیادہ تر شرائط ماننے پر رضا مند ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
پاکستان آئی ایم ایف کی زیادہ تر شرائط ماننے پر رضا مند ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے ،پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی    میں کمی اور نجکاری کیلئے ٹائم فریم دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات دوسرے روز بھی جاری ہیں جس کے لیے سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک دوحہ میں موجود ہیں۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ابھی تکنیکی سطح کے مذاکرات ہیں جو 23مئی تک جاری رہیں گے جب کہ ابتدائی مذاکرات میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے زیادہ ترمطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔پاکستانی حکام نے سبسڈی میں کمی کرنے اور نجکاری کے لیے ٹائم فریم دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی مدت اور قرض کی رقم بڑھانے پر بھی مثبت بات چیت رہی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -