شاہراہ قراقرم پر احسن آباد کے مقام پر متبادل راستہ تیار کر لیا گیا 

شاہراہ قراقرم پر احسن آباد کے مقام پر متبادل راستہ تیار کر لیا گیا 
شاہراہ قراقرم پر احسن آباد کے مقام پر متبادل راستہ تیار کر لیا گیا 

  

احسن آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )شاہر اہ قراقرم پر احسن آباد کے مقام پر تباہ ہونے والے پل کے متبادل کے طور پر راستہ تیار کر لیا گیا ہے ،مستقل پل کی تعمیر کیلئے کام جاری ہے ۔

نجی ٹی وی سماءکے مطابق وزیر مواصلات کی ہدایت پر شاہراہ قراقرم پر احسن آباد کے مقام پر متبادل راستہ تیارکیا گیا ہے ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق اس راستے سے 40ٹن وزن کو با آسانی گزارا جا سکتاہے جبکہ پیدل چلنے والوں کیلئے الگ راستہ تیار کیا گیا ہے ۔

این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ مستقل اور معیاری پل کی تعمیر کیلئے کام برق رفتاری سے جاری ہے جلد پل تیار کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گلیشئر پگھلنے سے احسن آباد کے مقام پر شاہر اہ قراقرم کا پل ٹوٹ گیا تھا جس سے دونوں طرف ٹریفک کی آمدو رفت متاثر ہو گئی تھی۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -