اداکارہ اشنا شاہ ایک بار پھر لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن گئیں

اداکارہ اشنا شاہ ایک بار پھر لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن گئیں
اداکارہ اشنا شاہ ایک بار پھر لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن گئیں
سورس: instagram

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی مشہور ادکارہ اشنا شاہ کی مغربی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے ایک بار پھر مغربی لباس پہنا ہوا ہے ۔جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں پھر سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر دی گئی تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر تصاویر اپلوڈ کی جس میں انہوں نے مغربی طرز کا لباس پہنا ہوا ہے ۔

ان تصاویر کو دیکھ کر ایک سوشل میڈیا صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار اپنے کمنٹس کے ذریعے کیا ۔

اسی طرح ایک صارف کہتا ہے کہ ”پاکستان کا نام روشن ہو رہا ہیں“۔

ایک صارف نے لکھا کہ ”باہر جا کر آپ کا بھی یہی حال ہے “۔

ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ” ڈراموں میں تو آپ لوگ آپا بن کے سامنے آ تی ہیں اصل میں کیا ہو جاتا ہے“۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اداکارہ کو ان کے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کا جواب انھوں نے جوابی پوسٹ کے ساتھ دیا تھا۔کام کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو اداکارہ کو آ خری بار ڈرامہ پری زاد میں کام کرتے دیکھا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -