” اعتماد کے ووٹ سے قبل ہم سالک اورچیمہ صاحب کو واپس لے آئیں گے اور 100 فیصد وہ۔۔“چوہدری پرویز الہیٰ نے بڑا بیان جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی ٹکٹ اب فلم کی ٹکٹ بن گئی اور فلم بھی فیل ہے، اب صرف عمران خان کے ٹکٹ کی اہمیت ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شریفوں کی وفاق کی گیم ختم ہے، ان کوسمجھ ہی نہیں آرہی کہ ن لیگ کی ٹکٹ اب فلم کی ٹکٹ بن گئی اور فلم بھی فیل ہے، اب صرف عمران خان کے ٹکٹ کی اہمیت ہے۔چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ ن لیگ والے اس وقت جلتے توے پر لیٹے ہوئے ہیں، دیکھ لینا وفاق میں ان کی حکومت ایک ماہ سے زیادہ نہیں رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جب وفاق میں مقابلہ ہوگا تو سالک حسین اور طارق بشیرچیمہ کا ہمیں پتہ ہے کیا کرنا ہے، اعتماد کے ووٹ سے قبل ہم سالک اورچیمہ صاحب کو واپس لے آئیں گے اور 100 فیصد دونوں واپس آئیں گے اور ان کا دھڑن تختہ کرکے آئیں گے، یہ ہمارے گھر کے بندے ہیں انکوبھی پتہ ہے میرےساتھ شریفوں نے کیا کیا۔چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا ک چیمہ صاحب کو عمران خان پر کوئی غصہ تھا مگر خلاف ووٹ نہیں دیے، چیمہ صاحب نے زرداری صاحب کو کہا کہ یا میرا ووٹ لے لیں یا سالک کا، چیمہ صاحب نے ان سے یہ بھی کہا کہ اگر چوہدری صاحب کا ووٹ لینا ہے تو وہاں سے فون کرائیں، میں نے سالک اور چیمہ صاحب کو ووٹ دینے کی بالکل اجازت نہیں دی۔