کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ

کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ
 کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت نے جانوروں میں کانگو وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق جانوروں میں کانگو وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر محکمہ صحت نے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جانوروں کی نقل و حرکت کے باعث کانگو وائرس پھیل سکتاہے اور جانوروں کی دیکھ بھال پر مامور افراد کانگووائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔گائیڈلائنز میں کہا گیا کہ مویشی منڈی جاتے وقت بچوں اور بزرگ افراد کو ساتھ نہ لیکرجائیں، ہلکے رنگ کے پوری آستین والا لباس اور بند جوتے پہنیں۔محکمہ صحت نے کہا کہ جانورخریدتے وقت تسلی کریں کہ وہ چیچڑسے پاک ہوں۔اس حوالے سے محکمہ صحت نے تمام اضلاع کے سی ای او ہیلتھ کو الرٹ کردیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -