ڈیرن گف نے پاکستانی"ٹو ڈبلیوز" کے بارے میں وہ بتا دیا جو وہ اب تک نہیں بھولے

ڈیرن گف نے پاکستانی"ٹو ڈبلیوز" کے بارے میں وہ بتا دیا جو وہ اب تک نہیں ...
 ڈیرن گف نے پاکستانی

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر ڈیرن گف پاکستانی ’ٹو ڈبلیوز‘ وسیم اکرم اور وقار یونس کے شاندار بولنگ اسپیلز کو بھی اب بھی نہیں بھولے ہیں۔ لاہور قلندرز کی دعوت پر آنے والے ڈیرن گف جو یارکشائر کاؤنٹی کے ایم ڈی بھی ہیں نے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وسیم اکرم اور وقار یونس نے پہلی بار انگلینڈ دورہ کیا تھا تو میری بھی خواہش تھی کہ ان جیسا کامیاب بولر بنوں۔  وسیم اکرم اور وقار یونس مجھ سے زیادہ تیز بولنگ کراتے تھے، میں نے وسیم اکرم اور وقار یونس کی طرح سوئنگ اور یارکرز کی کوشش کی مگر ناکام رہا، موجودہ دور میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف  کی صورت میں پاکستان کے پاس بہترین ٹیلنٹ ہے، شاہین شاہ آفریدی شاندار کرکٹر ہے انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کا دورہ ضرور کرنا چاہیے۔

مزید :

کھیل -