جنوبی کوریا میں ایک شخص نشے کی حالت میں تلوار لے کر سڑک پر نکل آیا

جنوبی کوریا میں ایک شخص نشے کی حالت میں تلوار لے کر سڑک پر نکل آیا
جنوبی کوریا میں ایک شخص نشے کی حالت میں تلوار لے کر سڑک پر نکل آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (رضا شاہ) کوریا کے گیونگگی صوبے کے شہر سووان میں ایک 49 سالہ شخص نشے کی حالت میں 92 سینٹی میٹر لمبی تلوار لے کر سڑک پر نکل آیا۔ پولیس اسٹیشن کے عملے کے مطابق 49 سالہ شخص کو کارِ سرکار کے خصوصی فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے اور غیر قانونی طور پر تیز دھار ہتھیار کی نمائش کے الزام میں گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ایک شراب کے نشے میں دھت شخص سڑک کے کنارے چیختے ہوئے 92 سینٹی میٹر لمبی تلوار لہرا کر عوام میں خوف و ہراس پیدا کر رہا ہے۔ رپورٹ ملنے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو 49 سالہ شخص نے پولیس سے ہنگامہ آرائی شروع کر دی جس پر پولیس نے اُس  کو ٹیزر دکھاتے ہوئے اپنی لمبی تلوار نیچے رکھنے پر آمادہ کیا۔ اس کے بعد اُس شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اس ہنگامہ آرائی میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ پولیس واقعہ کے صحیح حالات کی چھان بین کے بعد مقدمہ درج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پولیس خصوصی طور پر اِس معاملے کی تحقیق کر رہی ہے کہ اس نے ایک لمبی تلوار کیسے اور کہاں سےحاصل کی۔