عمرہ کی ادائیگی کیلئے موٹرسائیکل پر 50دن کا سفر طے کر کے سعودی عرب پہنچنے والا پاکستانی

عمرہ کی ادائیگی کیلئے موٹرسائیکل پر 50دن کا سفر طے کر کے سعودی عرب پہنچنے والا ...
عمرہ کی ادائیگی کیلئے موٹرسائیکل پر 50دن کا سفر طے کر کے سعودی عرب پہنچنے والا پاکستانی

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرسائیکل پر 50دن کا سفر کرکے سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی ولاگر ابرار حسن نے عمرہ ادا کر لیا۔

 نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ابرار حسن نے موٹرسائیکل پر عمرہ کی ادائیگی کے اس سفر کا آغاز رواں سال 9فروری کو اپنے آبائی شہر ننکانہ صاحب سے کیا تھا۔ اس سفر میں انہوں نے تین براعظم عبور کیے اور 27مارچ کو مدینہ منورہ پہنچ گئے تھے۔ 

مدینہ منورہ سے وہ مکہ مکرمہ پہنچے اور عمرہ ادا کیا۔ ابرار حسن کا کہنا تھا کہ ”میرا ہمیشہ سے خواب تھا کہ میں موٹرسائیکل پر سعودی عرب جاﺅں اور عمرہ ادا کروں۔ رواں سال یہ خواب پورا ہونے پر میرے احساسات کچھ ایسے ہی جنہیں میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔“واضح رہے کہ ابرار حسن 80سے زائد ممالک کا سفر کر چکے ہیں جن میں سے کم از کم 12ممالک کا سفر انہوں نے موٹرسائیکل پر کیا۔

مزید :

عرب دنیا -