شرمناک مطالبہ کرنے پر امریکی سکول نے پوری ویمن فٹ بال ٹیم کو نکال دیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک سکول نے انتہائی شرمناک مطالبہ کرنے پر اپنی فٹ بال ٹیم سے تمام کھلاڑیوں کو نکال دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ان طالبات کا تعلق نیویارک کے البانے ہائی سکول سے تھا جو گرمی کے موسم میں کھیل کے دوران یونیفارم میں شرٹ کی بجائے صرف بریزیئر پہننے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔
اجازت نہ ملنے پر طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے کے دوران طالبات نے اپنی سپورٹس یونیفارم میں شامل بریزیئر پہن رکھے تھے جس پر سکول انتظامیہ نے ان سب کو ٹیم سے باہر نکال دیا گیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ ”سکول کی انتظامیہ نے ہمیں اس لیے کھیل کے دوران صرف بریزیئر پہننے سے روک رکھا تھا کیونکہ ہمارے کوچ مرد تھے۔ “
احتجاج کے دوران ایتھلیٹ طالبات کا اپنے کوچ اور سکول سٹاف کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد ان تمام طالبات کو ٹیم سے نکال دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو معطل کرنے کی وجہ سے آئندہ ہفتے ہونے والے کھیلوں کے ریجنل مقابلوں میں یہ سکول کسی کھیل میں بھی حصہ نہیں لے سکے گا۔