" حمزہ شہباز ایسی مرغی ہے جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے" مونس الہٰی نے وزیر اعلیٰ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

" حمزہ شہباز ایسی مرغی ہے جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے" مونس الہٰی نے ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان مسلم لیگ ق کے  رہنما مونس الٰہی نے  کہا ہے کہ حمزہ شہباز پنجاب میں کابینہ خود نہیں چاہتے۔ وہ تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔  سب محکموں سے میٹنگز اور کابینہ کی غیر موجودگی میں محکموں پر اپنی مرضی کے فیصلے ٹھونسنا اس کا ایک ثبوت ہے۔ اس امر کا دوسرا ثبوت یہ ہے کہ اگر وہ واقعی کابینہ کے لیے سنجیدہ ہوتے تو جس طرح انہوں نے اپنا حلف سپکیر قومی اسمبلی سے اٹھا یا  تھا وہ اپنی کابینہ کو بھی کسی اور سے اسی طرح حلف دلوا دیتے۔

اپنے ایک بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ حمزہ شہباز ایک ایسی مرغی ہیں جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے مگر یہ پنجاب ہے ان کا پولٹری فارم نہیں۔ ہم پنجاب میں یہ ون مین شو نہیں چلنے دیں گے۔ حمزہ شہباز ہوا میں انگلی لہراتے رہتے  ہیں مگر صرف انگلی لہرانے سے حکومت نہیں چلا کرتی۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد یہ وزارت اعلی کی کرسی پر ایک سیکنڈ کے لیے بھی نہیں بیٹھ سکتے اوران کا وزیر اعلیٰ کے منصب پر رہنا بلا جواز اور غیر قانونی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -