کیا موجودہ حکومت ختم ہونے والی ہے؟ پرویز الہٰی کا ایسا ٹویٹ کہ آپ بھی سوچ میں پڑجائیں

کیا موجودہ حکومت ختم ہونے والی ہے؟ پرویز الہٰی کا ایسا ٹویٹ کہ آپ بھی سوچ میں ...
کیا موجودہ حکومت ختم ہونے والی ہے؟ پرویز الہٰی کا ایسا ٹویٹ کہ آپ بھی سوچ میں پڑجائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے حکومت کے خاتمے کا اشارہ دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں پرویز الہٰی نے کہا "قوم کیلئے خوشخبری۔ شریفوں کی پھیلائی ہوئی نحوست سے جلد جان چھوٹنے والی ہےاب یہ سارے بھاگ رہے ہیں بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی۔ دعا کریں قوم کے ہاتھ ان کی لنگوٹیاں آ جائیں۔"

پرویز الہٰی نے اپنے ٹویٹ میں یہ واضح نہیں کیا  کہ کون سی حکومت ختم ہوگی یا کب ختم ہوگی؟ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس میں دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہوں گے بلکہ اس کا فیصلہ مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں نے کرنا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -