گراس روٹ سے ہاکی ٹیلنٹ آگے لانے کیلئے ملک بھر میں ٹرائلز کا اعلان

گراس روٹ سے ہاکی ٹیلنٹ آگے لانے کیلئے ملک بھر میں ٹرائلز کا اعلان
گراس روٹ سے ہاکی ٹیلنٹ آگے لانے کیلئے ملک بھر میں ٹرائلز کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(افضل افتخار) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)  نے  گراس روٹ سے ہاکی ٹیلنٹ آگے لانے کیلئے ملک بھر کے جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا اعلان کردیا. پہلے مرحلے میں 22 مئی کو بلوچستان کے تمام کھلاڑیوں کے لئے کوئٹہ کے لالا موسیٰ ہاکی سٹیڈیم میں ٹرائلز کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پی ایچ ایف کی جانب سے سلیکشن کمیٹی ممبران اولمپیئن ناصر علی اور اولمپیئن وسیم فیروز ٹرائلز لیں گے. صوبہ سندھ کے جونیئر کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے  23 مئی کو عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کے ممبران اولمپیئن کلیم اللہ خان اور اولمپیئن ایاز محمود کی زیر نگرانی ٹرائلز منعقد ہونگے.

پنجاب کے تمام جونیئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز 24 اور 25 مئی کو  نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور حسین جونیئر, ممبران سلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خان ,اولمپیئن ایاز محمود,اولمپیئن ناصر علی,اولمپیئن وسیم فیروز اور اولمپیئن خالد حمید کی زیر نگرانی لئے جائیں گے. آخری مرحلے میں 26 مئی کو  کے پی کے, اسلام آباد,گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے  کھلاڑیوں کے ٹرائلز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور حسین جونیئر, ممبران سلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خان , اولمپیئن ایاز محمود,اولمپیئن ناصر علی,اولمپیئن وسیم فیروز اور اولمپیئن خالد حمید کی زیر نگرانی لئے جائیں گے. 

مزید :

کھیل -