ایلون مسک جوبائیڈن سے "باغی" ہوگئے

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے آئندہ امریکہ کی حکمران جماعت ڈیمو کریٹس کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ ماضی میں وہ ڈیموکریٹس کو ووٹ دیا کرتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ ایک مہربانی پارٹی ہے لیکن اب یہ پارٹی تقسیم اور نفرت کی جماعت بن چکی ہے اس لیے وہ ڈیموکریٹ کو مزید سپورٹ نہیں کریں گے اور ریپبلکن کو ووٹ دیں گے۔
یہ ٹویٹ کرنے کے بعد ایلون مسک نے پیشگوئی کی کہ اب ان کے خلاف ڈیموکریٹس کی جانب سے نفرت کی مہم چلائی جائے گی جو ان کا روپ لوگوں کے سامنے لے کر آئے گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے، ان سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
In the past I voted Democrat, because they were (mostly) the kindness party.
But they have become the party of division & hate, so I can no longer support them and will vote Republican.
Now, watch their dirty tricks campaign against me unfold … ????
— Elon Musk (@elonmusk) May 18, 2022