بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈ یا پر اپ لوڈ کرنے والا ملزم لاہور سے گرفتار

بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈ یا پر اپ لوڈ کرنے والا ملزم لاہور سے گرفتار
بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈ یا پر اپ لوڈ کرنے والا ملزم لاہور سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ايف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے امریکہ سے شکایت ملنے پر بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

جیو نیوز کے مطابق ملزم ناصرکو امریکہ سے شکایت پرگرفتارکیا گیا، ملزم کئی ماہ سے بچوں کی غير اخلاقی ويڈيوز سوشل ميڈيا پر اپ لوڈ کر رہا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزم بچوں کی اب تک متعدد غیراخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ  کرچکا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ایف آئی اے سائبرکرائم حکام کے مطابق ملزم ناصرکو لاہورسے گرفتار کیا گیا