ہادی شاہ شوٹنگ والی بال کلب کا پنجاب سپورٹس بورڈ کیساتھ الحاق

  ہادی شاہ شوٹنگ والی بال کلب کا پنجاب سپورٹس بورڈ کیساتھ الحاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            دیپالپور،چورستہ میانخاں (چوہدری عامر نذیر کمبوہ،ڈاکٹر عبدالرزاق) ہادی شاہ شوٹنگ والی بال کلب دیپال پور کا پنجاب سپورٹس بورڈ کے ساتھ الحاق ہو گیا،معززین علاقہ سمیت شہریوں کی طرف سے مبارکباد اس سلسلہ میں ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہادی شاہ کلب کے کیپٹن استاد نذیر احمد رحیمہ،سرپرست اعلیٰ میاں نعیم احمد بھٹہ آرائیں نے کہا کہ کھیل ہم نصابی سرگرمیوں کا بہترین ذریعہ ہیں جسکی بدولت ہم نوجوانوں کو مفید شہری بنا سکتے ہیں جو مستقبل میں ملک و قوم کی خاطر بہترین کارہائے نمایاں سر انجام دیں سکتے ہیں۔ ہم نے دیپال پور جیسی پسماندہ تحصیل میں اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بزرگ شخصیت سید ہادی شاہ جنکی علاقہ کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گراں قدر خدمات ہیں کے نام سے منسوب کر کے شوٹنگ والی بال کلب کی بنیاد رکھی جس دوران اصول محنت اور تسلسل کو بنیاد بنایا گیا۔ پنجاب سپورٹس بورڈ کے ساتھ الحاق ہماری اعلی کارکردگی کا نتیجہ ہے ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے اور علاقہ کیلئے بھی کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے ایک زندہ مثال قائم کر دی گئی ہے جسکے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

مزید :

کامرس -