گاڑی سے600کلو مردہ جانور برآمد،2ملزم گرفتار

گاڑی سے600کلو مردہ جانور برآمد،2ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے باسیوں کو مردہ گوشت کھلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پینسرہ اڈے پر مردہ جانور لے جانے  والی گاڑی پکڑلی،600کلو مردہ جانور تلف کرکے مقدمہ درج کرواکر2ملزمان موقع سے گرفتار بھی کروادیے گئے جبکہ گاڑی بھی پولیس کے حوالے کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی، مردہ جانور کا گوشت تیار کر کے سپلائی کیا جانا تھا، برآمد شدہ مردہ جانور کو ڈمپنگ سائٹ پر تلف کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ مضر صحت گوشت کا خوراک میں استعمال موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے، جعل ساز مافیا زیادہ منافع کی لالچ میں خوراک نہیں بیماری فروخت کرتا ہے۔

، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.  شہری جعل ساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223 پر دیں۔

مزید :

کامرس -