عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، ڈاکٹر ریاض 

عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، ڈاکٹر ریاض 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(بیورو رپورٹ/ڈسٹر کٹ رپورٹر)  وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے پروگرام ’کلینک آن ویلزضلع بھر میں حاملہ خواتین اور مریضوں کو گھر کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ڈاکٹر ریاض احمد مستوئی۔ تفصیل کے مطابق چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد مستوئی نے ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد طاہر اور ڈاکٹر احسن وسیم کے ہمراہ روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں گھر کی  دہلیز پر صحت کی تمام سہولتیں فراہم کرنے کا عہدکر رکھا ہے جس کا مقصد عوام کو صحت کی سہولیات ان کے گھروں تک پہنچانا ہے اس لئے محکمہ صحت نے تحصیل ساہیوال کی 6 یونین کونسلوں یوسی نمبر 43,46,47,50,51  اور چیچہ وطنی کی تین یونین کونلسز نمبر87,88,89 میں  میڈیکل آفیسر،ایل ایچ وی، ڈسپنسر و دیگر سٹاف کے ہمراہ کیمپ لگا کر حاملہ خواتین و دیگر مریضوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی،الٹرا ساؤنڈ و دیگر ٹیسٹ بھی کروائے جا رہے ہیں حاملہ خواتین کو زچگی کے دوران ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال میں پہنچانے کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ڈاکٹر ریاض احمد مستوئی نے مزید کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے،صحت کی سہولتیں فراہم کرنے والوں کی نگرانی خود کر رہے ہیں تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو سکے کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب کے تمام شہروں میں صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے سخت حکمت عملی اپنائی ہے تمام ہسپتالوں میں بھی مریضوں کو بر وقت صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں آخر میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترجیح عوام کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔

 اور اس منصوبے سے یہ سہولیات ان کو گھروں پر ہی دستیاب ہونگی اور ان مریضو ں کو ہسپتالوں اور مراکز صحت جانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

مزید :

کامرس -