فری میڈیکل کیمپ اختتام پذیر

فری میڈیکل کیمپ اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھچی والا (نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن موبائل ہیلتھ یونٹ کھچی والا مرکز کے 7 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اختتام ہوا۔ 7 دنوں میں الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے 1200 کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا گیا، 200 سے زائد لیب ٹیسٹ ہوئے اور ایک لاکھ پچاس ہزار مالیت کے قریب میڈیسن دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل فورٹ عباس مظہر الحق چودھری نے صدر الخدمت فاؤنڈیشن کھچی والا حاجی محمد اشرف باٹھ، نائب صدر حاجی محمد عباس گورائیہ، جنرل سیکرٹری ارسلان اکبر واہلہ، سیکرٹری فنانس شاہد اشرف باٹھ اور چیف آرگنائزر میڈیکل کیمپ ندیم ظفرصحافی کے ہمراہ ہیلتھ یونٹ کے حوالے سے میڈیا کو بریفننگ دی۔ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا ہیلتھ یونٹ ایک ماہ کے لیے تحصیل فورٹ عباس کی غریب عوام کے لیے منظور کروایا ہے کھچی والا میں 7 روز میں 10 میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ 20 مئی کو کھچی والا میں الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے آنکھوں کا فری میڈیکل کیمپ لگایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن کھچی والا حاجی محمد اشرف باٹھ کو غریب عوام کو باہر سے میڈسن لینے کے لیے نقد پیسے دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اگلا مرحلہ میں مروٹ، چولستان اور فورٹ عباس کے گردونواح میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔

حاجی زاہد اشرف باٹھ، فورٹ عباس کے صحافی نمائندہ پبلک نیوز نعمان سعید، نمائندہ ابتک نیوز حاجی عبدالروف، چیف ایگزیکٹو یونین آف جرنلسٹ کھچی والا ذوالفقار گورائیہ، چیئرمین افتخار علی واہلہ، صدر طلحہ افضل چودھری اور سیکرٹری اطلاعات جناح پریس کلب کھچی والا عقیل احمد نے الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل فورٹ عباس کی غریب عوام کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

مزید :

کامرس -