ناجائز تعلقات کاشبہ،باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

ناجائز تعلقات کاشبہ،باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان)باپ نے ناجائز تعلقات کے شبہ پر اپنی شادی شدہ بیٹی کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، نواحی گاؤں 45/12-L کے رہائشی حق نواز کو شبہ تھا کہ اسکی شادی شدہ بیٹی ارم کے کسی سے ناجائز تعلقات ہیں اسی شبہ میں گزشتہ روز اس نے ارم کو کلہاڑیوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچا دی، 21 سالہ ارم کی 29 گیارہ ایل میں جاوید سے شادی ہوئی تھی اوروہ ایک بچے کی ماں تھی۔

مزید :

کامرس -