نورکوٹ میں دو حادثات میں 2 افراد جاں بحق

نورکوٹ میں دو حادثات میں 2 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نورکوٹ (نامہ نگار) شکرگڑھ کے قصبات میں دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق خورشید عمرہ کیلئے آئی ڈی کارڈ بنوانے گیا حادثے کا شکار ہوا جبکہ عمر کو گدھے نے دولتی ماری جس وہ جان سے گیا تفصیلات کے مطابق سود گجراں کے عبدالستار کا بیٹا عمر قصبہ نورکوٹ میں کھڑا تھا کہ گدھے نے دولتی ماردی جسے سے وہ زمین پر گرا زمین پر گرنے سے سر ہر گہری چوٹ آئی اسے نازک حالت میں لاہور لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا دوسرے واقعے میں قصبہ کنجروڑ کا ملک خورشید عرف چاچا ٹیڈی عمرہ کیلئے اپنا آئی ڈی کارڈ بنوانے کے لیے شاہ غریب سے کنجروڑ واپس آرہا تھا کہ راستے میں ہوا چلنے سے درخت کا ٹہنا اسکے کے سر پر لگا جس سے شدید زخمی ہو کر وہ موقع پر دم توڑ گیا

مزید :

کامرس -