شکرگڑھ،محلہ رشید پورہ میں   ٹرانسفارمر تیسری بار چوری

شکرگڑھ،محلہ رشید پورہ میں   ٹرانسفارمر تیسری بار چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکرگڑھ(نامہ نگار) محلہ رشید پورہ میں ٹرانسفارمر تیسری بار چوری۔چور رات گئے ٹرانسفارمر سے  تانبا نکال کر لے گیے۔ ڈھانچہ پھینک کر فرار۔شکرگڑھ گیپکو ڈویڑن 1 کا علاقہ محلہ رشید پورہ  قبرستان کے قریب لگا  واٹر فلٹریشن پلانٹ کا50kva کا ٹرانسفارمر رات گیے چور اتار کرلے گئے۔ یہ ٹرانسفارمر گزشتہ  6،7ماہ میں تیسری دفعہ چوری ہوا۔اتفاق یہ ہے کہ جب بھی پلانٹ خراب ہوتا ہے، ٹرانسفارمر چوری ہو جاتا ہے۔مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے ٹرانسفارمر کو  گیپکو ڈویڑن کے ملازمین کے علاوہ کوئی دیگر  ہاتھ لگانا کام نہیں ہے یا پلانٹ پر ڈیوٹی دینے والے کے علم میں ہوتا ہے۔۔اس چوری کے پیچھے واقفانہ حال ضرور ہیں۔

 ٹرانسفارمر چوری ہونے سے اہل محلہ  صاف پانی سے محروم ہوگیے ہیں۔جنہوں چیف ایگزیکٹو افیسرگیپکو،ایس آی گیپکو اور پولیس کے اعلی افسران سے ملزمان کا سراغ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

کامرس -