لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل آباد کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل آباد کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)  لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل آباد کے زیر اہتمام'' اساتذہ کے مربی سینٹ جان بپٹسٹ ڈی لاسال کی عید و سکول ڈے آف لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل آباد''کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پرنسپل ریورنڈ برادر ساجد بشیر (سیکٹر کوآرڈینیٹر پاکستان)، وائس پرنسپل  مسٹر نوید آصف نے خصوصی شرکت کی شرکاء میں اساتذہ کرام، مینجمنٹ سٹاف و انتظامیہ کے علاؤہ طلباء و طالبات سمیت والدین بھی شامل تھے۔  تقریب کا باقاعدہ آغاز کلام پاک کی تلاوت، قومی ترانہ اور پرچم کشائی کے ساتھ کیا گیا۔اس موقع پر طلباء وطالبات اور اساتذہ کرام کے مابین تقاریر، شاعری، موسیقی، ٹیبلوز اور کھیلوں کے مقابلے کروا کر جان بپٹسٹ ڈی لاسال کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل ریورنڈ برادر ساجد بشیر (سیکٹر کوآرڈینیٹر پاکستان) و ایڈمن کے دست مبارک سے پریفیکٹس کو ان کے والدین کی موجودگی میں بیجز لگا کر  اعزاز کا بخشا گیا۔ اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات نے لاسال ہائی اسکول و کالج فیصل آباد کے پرچم  تلے پرنسپل کی موجودگی میں اصول و ضوابط کی پاسداری کا حلف بھی اٹھایا۔ تقریب کے آخر میں پرنسپل ریورنڈ برادر ساجد بشیر (سیکٹر کوآرڈینیٹر پاکستان)نے تمام طلباء وطالبات اور اساتذہ کرام کو کامیاب سرگرمیاں کروانے پر سراہا اور مبارکباد پیش کرتے ہوے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید :

کامرس -