مذہبی جماعتیں اہل فلسطین کی حمایت کریں،محفوظ النبی خان

مذہبی جماعتیں اہل فلسطین کی حمایت کریں،محفوظ النبی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مذہبی جماعتیں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی عملی حمایت کا فریضہ سرانجام دیں جو کہ تحریک پاکستان کے عظیم رہنماء چوہدری خلیق الزماں کا مشن تھا ان خیالات کا اظہار معروف سماجی و سیاسی رہنماء  محفوظ النبی خان نے تحریک پاکستان کے ممتاز رہنماء چوہدری خلیق الزماں کی برسی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری خلیق الزمان عالم اسلام کے ان اکابرین میں شامل تھے جنہوں نے برطانیہ میں اعلان بالفور کی مخالفت اور فلسطینی عوام کے سیاسی حقوق کے بارے میں جدوجہد کی۔ تحریک پاکستان کے مرحوم رہنماء نے فلسطین سے متعلق تقسیم ہند سے قبل تمام بین الاقوامی کانفرسوں میں مسلمانان ہند کی نمائندگی کی۔انہوں نے اسلامی سربراہی کانفرنس سے کافی عرصہ پہلے او۔آئی۔سی طرز کی تنظیم کے قیام کی تجویز پیش کی تھی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سقوط ڈھاکہ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تلخیوں کے باوجود بنگلہ دیش کے صدر کی ویب سائٹ پر جہاں ایک جانب جنرل اسکندر مرزا کو متحدہ پاکستان کے مشرقی و مغربی بازوؤں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا  وہیں چوہدری خلیق الزمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مشرقی پاکستان کی منتخب اسمبلی کو تحلیل کرکے گورنر کی حیثیت سے گورنر راج لگا کر اختیارات پر قابض ہونے کے بجائے مستعفی ہونے کے فیصلے کی تعریف کی گئی۔