گھرکی ٹیچنگ ہسپتال میں انٹر وینشل پین مینجمنٹ سمپوزیم

گھرکی ٹیچنگ ہسپتال میں انٹر وینشل پین مینجمنٹ سمپوزیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے اینستھیزیا اور پین میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دو روزہ انٹر و ینشنل پین مینجمنٹ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ Low Back Pain کے عنوان سے ہونے والا یہ سمپوزیم بلا شعبہ پاکستان بھرمیں پہلی بار منعقد کیا گیا۔دو روزہ انٹر و ینشنل پین مینجمنٹ سمپوزیم میں ملک بھر سے آئے ماہرین جن میں پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی گنگا رام ہسپتال، ڈاکٹر عتیق الرحمان ایور کئیر اور سلیم میمو ریل ہسپتال، پروفیسر ڈاکٹر حافظ عاصم لاہور یونیورسٹی آف با ئیو لو جی اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے علا وہ گھرکی ہسپتال کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز، پروفیسر ڈاکٹر لینی ٰ ایوب ہیڈ آف اینستھیز یا ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر خرم اعجاز میڈیکل ڈائریکٹر سمیت اینستھیز یا ٹیم نے شرکت کی ۔ نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے خصوصی طور پر سمپوزیم میں شرکت کی جس سے انہیں بہت درد میں مبتلا مریضوں کو آرام پہنچانے کے عمل کو بہتربنانے کے جدید طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔سمپوزیم کے اختتام پر ملک کے مایہ ناز پروفیسر اور گھرکی ہسپتال کے چئیر مین ڈاکٹر عامر عزیز نے شرکا میں شیلڈز تقسیم کیں۔