پرائیوٹ سکیم کے 10فیصد منظم کے منیٰ میں پلاٹ کنفرم

پرائیوٹ سکیم کے 10فیصد منظم کے منیٰ میں پلاٹ کنفرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)  سرکاری حج سکیم کے آپریشن شروع ہونے کے 11دن بعد پرائیویٹ حج سکیم کے 10فیصدمنظم کے منیٰ کے پلاٹ کنفرم ہونا شروع ہو گئے،پشاور کے دو درجن سے زائد عازمین حجاز مقدس روانہ ہو گئے،مکہ مدینہ کے ایگریمنٹ ٹرانسپورٹ کے روٹس فائنل کرنے والے چند آرگنائزر ابھی بھی منیٰ کے پلاٹس اور سعودیہ رقوم کی منتقلی کے جھنجٹ میں الجھے ہوئے ہیں،10ذو الحج سے پہلے کی فلائٹس ایڈوانس بک کروانے والے مکہ مدینہ کے ہوٹلز کی ادائیگیاں کرنے والوں کو بڑے نقصان کا سامنا،سعودیہ میں موجود وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو پرائیویٹ حج سکیم کے معاملات فوری طور پر چیک کرنے اوررکے ہوئے کاموں کی تکمیل،خصوصی انتظامات کرانے کی درخواست کی ہے۔