حکومت تعلیمی شعبہ میں بہترین کام کر رہی ہے،اختر سندھو

حکومت تعلیمی شعبہ میں بہترین کام کر رہی ہے،اختر سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان فورم میں معروف قانون دان راؤ خالد اور ماہر تعلیم ڈاکٹر اختر حسین سندھو نے وفاقی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی پر گفتگو کی۔ اس اہم نشست کی صدارت ایثار رانا نے کی۔ ڈاکٹر اختر سندھو نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی تعلیم پر توجہ مسلم لیگ کی حکومت کی مستقبل کی پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔ رانا سکندر حیات سکول ایجوکیشن پر اچھا کام کر رہے ہیں اس وقت جامعات اور تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی ہے امید ہے کہ یہ تعلیمی ایمرجنسی ان تمام خامیوں کو دور کر دے گی۔ راؤ خالد ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی یہ عظیم کامیابی ہو گی اگر وہ تعلیمی مسائل پر قابو پا کر نئی نسل کی رہنمائی کرے گی۔ معروف صحافی ایثار رانا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا علمی اقتصادیات کے تحت سماجی مسائل پر قابو پا کر سائنس اور ٹیکنالوجی میں بہت آگے جا چکی ہے مگر پاکستان اور تیسرے درجے کے ممالک ابھی بہت پیچھے ہیں۔ اگر وفاقی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی پر خلوص نیت کے ساتھ عمل کر لیا جائے تو موجودہ حکومت کا یہ بہت بڑا کریڈٹ ہو گا۔