بچے قیمتی سرمایہ، صحت مند معاشرے کے ضامن، الفرید ظفر

بچے قیمتی سرمایہ، صحت مند معاشرے کے ضامن، الفرید ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ، محفوظ مستقبل کی امید اور صحت مندمعاشرے کے ضامن ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ہیلتھ پروفیشنلز نو مولود اور چھوٹے بچوں کی نگہداشت، علاج معالجے، بیماریوں سے بچاؤ اور غذائی ضروریات کے حوالے سے بہت ذمہ داری کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دینے کے علاوہ آگاہی پھیلانے میں پیش پیش ہیں جن کی ہدایات پر ہمیں من و عن عمل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفرنے یونیسف اور حکومت پنجاب کے تعاون سے لاہور جنرل ہسپتال میں اطفال دوست اقدامات کرنے کے حوالے سے ایک ماہ سے جاری بچوں کی بیماریوں، حفاظتی تدابیر اور صحت کے دیگر مسائل سے متعلق تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

تربیتی کورس کے دوران 200 سے زائد ڈاکٹرز اور نرسز کو ماسٹر ٹریننگ کی تربیت فراہم کی گئی،یونیسف کے ایکسپرٹس اور طبی ماہرین پروفیسر اکمل لئیق، پروفیسر محمد شاہد، پروفیسر فہیم افضل، پروفیسر ندرت سہیل،ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین، ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر ندرت رشید اور ڈاکٹر عظمیٰ بخاری نے شیر خوار بچوں کی صحت اور ما ں کے دود ھ کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔