نا معلوم افراد پولیس وین پر آتش گیر مواد پھینک کر فرار 

نا معلوم افراد پولیس وین پر آتش گیر مواد پھینک کر فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر) ڈیفنس سی کے علا قہ میں نا معلوم افراد پولیس وین پر آتش گیر مواد پھینک کر فرار ہو گئے جس کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس سی کی گاڑی لہنا سنگھ چوک کے قریب معمول کی گشت پر تھی، پولیس وین پر پیچھے سے آنے والی سفید رنگ کی گاڑی آتش بازی کا مواد پھینکا، کار میں تین سے چار افراد سوار تھے۔ پولیس کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں اقدام قتل سمیت سنگین دفعات شامل ہیں۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ ملزمان گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دیدی گئی، ۔

مزید :

علاقائی -