چور،ڈاکو سرگرم،شہری لاکھوں روپے،زیورات،قیمتی سامان سے محروم

چور،ڈاکو سرگرم،شہری لاکھوں روپے،زیورات،قیمتی سامان سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقے میں عابد  نامی شہری سے ڈاکو  3 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون،بھاٹی گیٹ  کے علاقہ میں ڈاکو  جاوید  سے 1 لاکھ 20 ہزار اور موبائل فون، نصیر آباد کے علاقے میں ڈاکو طارق  سے 2 لاکھ 45 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل فون، نولکھا سے ڈاکو فیصل   سے 2 لاکھ 15 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل فون، شالیمار سے ڈاکو حماد سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس سے ڈاکو نواز   سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون،ساندہ سے ڈاکو اسحاق سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون،وحدت کالونی سے ڈاکو جمیل سے 1 لاکھ 70 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل فون، سمن آباد سے ڈاکو شریف   سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ ڈیفنس، مانگامنڈی، غازی آباد سے کاریں اور گلشن اقبال، سول لائن،نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ 

مزید :

علاقائی -