گندم سکینڈل میں طاقتور لوگ ملوث،ندیم افضل چن 

  گندم سکینڈل میں طاقتور لوگ ملوث،ندیم افضل چن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ طاقت ور لوگ گندم سکینڈل میں ملوث ہیں   اگر کوئی سیاستدان ملوث ہوتا تو اب تک اس کا گلا دبادیا جاتا،ہر انقلاب کے پیچھے کوئی رائٹر ضرور ہوتاہے، نواز شریف بزرگ سیاستدان ہیں مگر انہو ں نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار کر اپنا نقصان کرلیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ گندم سکینڈل کی حکومتی انکوائری تو صرف لالی پاپ ہے، اتنے بڑے سکینڈل کی انکوائری شفاف ہونی ہوتی تو اب تک نیب ایکشن میں آچکا ہوتا کسان تنظیموں سے میٹنگز کررہے تا کہ مشترکہ فورم سے درخواست دیں گندم سکینڈل دبانے کی کوشش ہورہی ہے لیکن ہم دبنے نہیں دینگے، درخواست کا ڈرافت تیار کرلیا ہے جو نیب یا عدالت میں دیکر خود مدعی بنیں گے بانی پی ٹی آئی کو کبھی الیکشن کبھی دیگر طریقوں سے حوصلہ مل جاتاہے، اب لوگ محسوس کررہے ہیں انقلاب کے پیچھے کوئی رائٹر ضرور ہوتا ہے عمر کے آخری حصے میں نوازشریف وزیراعظم نہ بن سکے، اب سیاست میں متحرک نہیں، پارٹی صدر سے کیا ہوناہے، متحرک سیاست تو بیٹی یا بھائی ہی کررہا ہے  ن لیگ کے ساتھ کابینہ میں آنا پیپلزپارٹی کیلئے اتنا آسان نہیں، کابینہ کے حوالے سے جب پارٹی میں بات ہوگی تو پھر دیکھیں گے۔

ندیم افضل چن  

مزید :

صفحہ آخر -