پنجاب کی انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کریں گے:شافع حسین

پنجاب کی انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کریں گے:شافع حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں تین روزہ چھٹی آئی ایس ای ایم سولر کانفرنس و نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش میں انٹرنیشنل سولر کمپنیوں نے 100سے زائد سٹال لگا رکھے ہیں صوبائی وزیر نے افتتاح کے بعد سٹالز کا معائنہ کیا اور سولر مصنوعات کا مشاہدہ کیا صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سولر انرجی کے فروغ کے حوالے سے نمائش کا انعقاد اچھی کاوش ہے سولر انرجی کا فروغ حکومت کا فوکس ہے کوشش ہے کہ اسی سال یہاں سولر مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگے،اس حوالے سے متعدد غیر ملکی سولر کمپنیوں سے سودمند بات چیت ہوئی ہے۔سولر پینلز کی تیاری کے حوالے سے ٹیکسوں میں کمی کیلئے وفاقی حکومت سے بھی بات چیت جاری ہے پنجاب کی انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کرینگے پیداواری لاگت کم کرنے کا واحد حل سولر انرجی ہے انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹ کے حصول کے بعد 2سال کے اندر کارخانہ لگانا ضروری ہے، بدقسمتی سے بعض انڈسٹریل اسٹیٹس میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار ہورہا تھا۔پچھلے 2ماہ میں 40پلاٹس منسوخ کر دیئے جہاں پالیسی کے مطابق کارخانے نہیں لگے تھے  انڈسٹریل اسٹیٹس کی 100فیصد آباد کاری حکومت کی پالیسی ہے، صنعتی مراکز میں کسی صورت پراپرٹی کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے۔

شافع حسین 

مزید :

صفحہ آخر -