پی ٹی آئی کا پاک افغان سرحدی  علاقوں میں کشیدگی پر اظہار تشویش

پی ٹی آئی کا پاک افغان سرحدی  علاقوں میں کشیدگی پر اظہار تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے پاک افغان سرحدی علاقوں میں دن بدن بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ مینڈیٹ سے محروم حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث سرحدی علاقے تناؤ کی لپیٹ میں ہیں، پاک افغان سرحدی علاقوں میں پرتشدد واقعات پر حکومتی خاموشی باعث تشویش ہے، گزشتہ تین روز سے پاک افغان سرحدی علاقوں میں مسلسل گولہ باری کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔تحریک انصاف کے ترجمان نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی حکمران خودمختار خارجہ پالیسی جیسے فیصلے لینے کا اختیار نہیں رکھتے، کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو بے یار و مددگار چھوڑنا بھی ناکام خارجہ پالیسی کا عکاس ہے، غیر منتخب حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کرنے کا سبب بنے گی۔

 پی ٹی آئی

مزید :

صفحہ آخر -