سی پیک پا ک چین تعلقات میں نیا محرک بن کر ابھرا ہے، چینی سفا رتخانہ

سی پیک پا ک چین تعلقات میں نیا محرک بن کر ابھرا ہے، چینی سفا رتخانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی) چینی سفا رتخا نہ کے ڈپٹی چیف آف مشنز شی یوان چھیا نگ نے کہا ہے چین پا کستان اقتصادی را ہداری منصوبہ (سی پیک) دونوں مما لک کے با ہمی تعلقات میں ایک نئے محرک کی علا مت بن کر ابھرا ہے،دو نوں مما لک پا ک چین تعلقات کی اساس اور بنیاد کے تحت عوامی مفا دات کو ٹھوس بنیادوں پر فروغ دے رہے ہیں۔ ڈپٹی چیف آف مشنز نے ”پا کستان میں سنکیا نگ کے نقطہ نظر“ کے حوالے سے منعقدہ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا پاک چین تعلقات میں مزید وسعت آ رہی ہے، سی پیک دونوں ممالک کیلئے اہم منصوبہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سی پیک کے منصوبوں سے متعلق چینی حکومت کو خط لکھا جس میں تعاون کو فرو غ دینے سے متعلق اپنے عزم کا اظہار کیا،چین کی کمپنیاں پا کستان کے ا سپیشل اکنا مک زونز میں کام کر رہی ہیں، چین نے پاکستان کی جانب سے جاری تجارتی تعاون کو بہت زیادہ بڑھانے کی خواہش کا خیر مقدم کیا ہے، یہ عمل چین پاکستان تعاون کو نئی تحریک دیگا کیونکہ چین ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔انہوں نے چین پاکستان اقتصادی تعاون فریم ورک میں فا ئیو ایز کی اہمیت پر زور دیا اور پا کستانی حکو مت کی تعر یف کی جس کی بنیا دی وجہ اس ترقیا تی ویژن کا چین کے نقطہ نظر سے ہم آ ہنگ ہو نا ہے۔انہوں نے سی پیک کے پہلے مر حلے کے تحت حاصل شدہ کا میا بیوں پر روشنی ڈالی جس میں قا بل تجد ید توانا ئی، گوادر پو رٹ کی تعمیر، ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز، صحت و تعلیم کے شعبہ میں سر ما یہ کا ری اور دیگر شعبوں کی ٹرا نسفر میشن شا مل ہے جس کے تحت پا کستان میں سما جی و معا شی انقلاب بر پا ہو رہا ہے۔

چینی سفارتخانہ

مزید :

صفحہ آخر -