آئی ایم ایف کیساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل،نئے قرض کا حجم طے ہوگا

آئی ایم ایف کیساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل،نئے قرض کا حجم طے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد(آن لائن)پاکستانی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن کے تکنیکی سطح کے مذاکرات ختم ہوگئے،پالیسی سطح کے مذاکرات کل(پیر)سے شروع ہونگے،وزارت خزانہ کے مطا بق پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران نئے قرض کے حجم پر بھی بات فائنل ہو گی، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کیساتھ آئندہ کیلئے شرائط و اہداف فائنل کیے جائینگے، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر ریونیو، نان ٹیکس آمدنی کے آئندہ مالی سال کے اہداف طے جائینگے، پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کیلئے معا ہدہ ہونے کا امکان ہے۔

پالیسی مذاکرات

مزید :

صفحہ اول -