این اے 148 میں آج ضمنی الیکشن، مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

   این اے 148 میں آج ضمنی الیکشن، مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آ باد (آئی ا ین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے فوری طور پر کارروائی کی جائیگی اور اِس مقصد کیلئے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کیلئے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے۔

الیکشن کمیشن 

مزید :

صفحہ اول -