جعلی اسمبلیاں اور نمائندے  قبول نہیں،حافظ حمداللّٰہ

 جعلی اسمبلیاں اور نمائندے  قبول نہیں،حافظ حمداللّٰہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما محافظ ختم نبوت سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جعلی اسمبلیاں اور جعلی نمائندے قبول نہیں، مینڈیٹ چوروں نے قبلہ درست نہ کیا تو انہیں شدید عوامی غضب کا سامنا کرنا پڑیگا آئینی حدود سے تجاوز کرنے والوں کو سلیکشن کی روایت ترک کرنا ہوگی انکے اشاروں پر ناچنے والے کٹھ پتلی اپنے آپ کو قوم کے نمائندے نہ کہیں ان خیالات کااظہار مدرسہ عربیہ محمدیہ گلستان ضلع قلعہ عبداللہ کے زیراہتمام حفاظ کرام کے سالانہ دستار فضیلت کے سلسلے میں منعقدہ عظیم الشان سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنماں سمیت مقامی علمائے کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ آئین نے ہر ادارے کے حدود کا تعین کیا ہے آئینی حدود سے تجاوز کرنے والے آئین کیخلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں ملکی سیاست میں بین الاقوامی اسٹبلشمینٹ کا دبا منظور نہیں عوامی رائے کو بزور طاقت تبدیل کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنے کی بجائے انہیں دھرانا دانشمندی نہیں۔ 

حافظ حمد اللہ 

مزید :

صفحہ اول -