پنجاب بھر میں فری وائی فائی کی سہولت فراہم کرینگے:مریم نواز

پنجاب بھر میں فری وائی فائی کی سہولت فراہم کرینگے:مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نشانیاں آئی ٹی (انفارمیشن ٹیکنالوجی)اور فری وائی فائی ہے،پاکستان کو ڈیجیٹل ورلڈ کے ساتھ جوڑیں گے،جب بھارت میں آئی ٹی انقلاب آ سکتا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟، لاہور میں 100سے زیادہ جگہوں پر فری وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی گئی، جلد ہی پورے شہر کو فری وائی فائی کی سہولت دیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف اڑھائی ماہ کی کم مدت میں پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی کا افتتاح کر دیا ہے، نوازشریف نے نئے جدید پاکستان کی بنیاد رکھی تھی، وہ تھری جی، فور جی اور فائیو جی نواز شریف پاکستان میں لیکر آئے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی سٹی 853 ایکڑ پر مشتمل ہے، اور اس میں دس سال کیلئے ٹیکس فری ہے۔دنیا کی بہترین آئی ٹی کی بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی میں دلچسپی کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز سے بات کی ہے کہ وہ نالج سٹی میں کیمپس کھولیں گی۔ پاکستان کے نوجوانوں کو بھی اعلی تعلیم کے مواقع ملیں گے، نواز شریف آئی ٹی سٹی دنیا کی ڈیجیٹل مارکیٹ کو پاکستان سے  جوڑے گا۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے اندر بہت ٹیلنٹ ہے، میرا بنیادی فوکس ہے کہ بچے اپنے پاؤ ں پر کھڑے ہوں، ملک میں ٹیکنکل ایڈوانسمنٹ ہو اور یہاں سے فارغ ہونے والے بچوں کے پاس نوکریوں کیلئے سرٹیفکیٹ ہو گا۔بھارت میں آئی ٹی کے میدان میں انقلاب  آیا ہے، جس کی بنیاد پر دنیا کیٹیک جائنٹس نے انڈیا میں اپنے آفسز کھولے ہیں، اگر یہ سب انڈیا میں ہو سکتا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں ہو سکتا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ میں نے ہدایات دی ہیں کہ ایک سال میں 10بلڈنگز بنائی جانی چاہئیں، شہباز شریف نے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اچھاقدم اٹھایا تھا،لیکن بدقسمتی سے پچھلے 5، 6 سالوں میں بچوں کے ہاتھ سے لیپ ٹاپ لے کر ڈنڈے تھما دئیے گئے ہیں اور آج وہ بچے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پڑے ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ لاہور کے بعد پورے پنجاب میں فری وائی فائی کی سہولت دی جائے گی انہوں نے اعلان کیاکہ لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرینگے۔ مریم نوازشریف کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیوریفارمزسے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔پنجاب اربن لینڈ سسٹمز ان ہانسمنٹ (Pulse)پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔لینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں متعلقہ محکموں کے اشتراک کار کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پلس پراجیکٹ کے تحت لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور مینجمنٹ آف سٹیٹ لینڈ نے بزنس پلان کے امور پر بریفنگ دی۔پنجاب کے تمام موضع جات کی آنر بیسڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی۔ پارٹیشن آف لینڈاور پارسل ڈاکومنٹ کے ذریعے ریونیو سسٹم کو شفاف بنایا جائے گا۔گورنمنٹ ہر طرح سے کلیر پراپرٹی کو گرین ڈیکلیر کرے گی۔ایشو ز والی لینڈ کو ییلو اور ریڈ ڈیکلیر کیاجائے گا۔مشترکہ کھاتے کا سسٹم ختم کرنے کی تجویز کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ہر خریدار کو علیحدہ پراپرٹی نمبر ملنے سے قانونی پیچیدگیاں کم ہوں گی۔فرد ملکیت اورانتقال اراضی کے سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزیشن کر کے آسان بنایا جائے گا۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس کا جائزہ لیاگیا۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -