سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں گیم چینجر ثابت ہوگا:حسن نقوی

سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں گیم چینجر ثابت ہوگا:حسن نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفارتخانے جاکر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سفا رتخانے پہنچنے پر سعودی سفیرنے خیر مقدم کیا، اس موقع دونوں رہنماؤں کے مابین ہونیوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودیہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑ ھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ سعودی سفیر نے اسلام آباد پولیس کی بہتری کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے جوانوں کیلئے رہا ئش کا انتظام کرنے پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی گفتگو ہو ئی جبکہ برما کے مسلمانوں کیلئے سفری دستاویزات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا سعودی عرب اور پاکستان کی تاریخی برادرانہ دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل رہی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا، پاکستان کے عوام سعودی ولی عہد کے دورے کے منتظر ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں گیم چینجر ثابت ہو گا، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ رہے ہیں، سعودی سفیر نواف بن سعید احمد الما لکی نے کہا سعودی عرب پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ 

محسن نقوی

مزید :

صفحہ اول -