صوابی میں مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق،2شدید زخمی

صوابی میں مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق،2شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                    صوابی (بیورو رپورٹ) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق جبکہ ماں بیٹے سمیت جھلس جانے سے زخمی ہو گئی باکر کے مقام پر پیہور ہائی لیول کینال میں 18 سالہ نوجوان ذاکر حسین سکنہ شیخ جانہ ڈوب جانے سے جاں بحق ہو گیا ریسیکو کی غوطہ خور ٹیم نے لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا دریں اثناء کنڈ لار کے مقام پر دریائے سندھ میں نہانے کے دوران ایک شخص سعد اللہ سکنہ شمالی وزیرستان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے لاش تاحال نہیں مل سکی ریسیکو کی غوطہ خور ٹیم نے تلاش جاری رکھی ہے جبکہ درہ صوابی میں جنریٹر کے ذریعے مچھلیاں پکڑنے کے دوران کرنٹ لگنے سے جلال خان جاں بحق ہو گیا موضع جلسئی میں گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ احمد پیہور نہر میں گر جانے سے جاں بحق ہو گئے دریں اثناء موضع ترلاندی میرہ میں کچن میں گیس سلینڈر پھٹ جانے سے 22 سالہ زوجہ سلمان تین سالہ نومولود بچے وردان سمیت جھلس گئی ریسیکو کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو کالو خان ہسپتال منتقل کر دییے گئے۔